مفتی تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مفتی تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب

مفتی تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب

مفتی تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب

جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس کا مشترکہ انتخابی اجلاس ہوا جس میں معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو دوسری بار وفاق المدارس کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق مولانا محمد حنیف جالندھری مسلسل ساتویں مرتبہ بلا مقابلہ ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صدر کے لیے مفتی تقی عثمانی کا نام پیش کیا، مولانا فضل الرحمان نے ناظم اعلیٰ کے لیے مولانا حنیف جالندھری کا نام پیش کیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایک ہزار سے زائد ارکان نے اتفاق رائے سے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مفتی تقی عثمانی اور مولاناحنیف جالندھری 5 برس وفاق المدارس کی قیادت کریں گے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیادت مدارس کے اتحاد اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی، کامیاب تحریکیں اصول، حکمتِ عملی اور واضح پالیسی پر آگے بڑھتی ہیں، اختلاف رائے کو احترام، دلیل اور مکالمے کے دائرے میں رہنا چاہیے۔
Exit mobile version