ویلڈ ن پنجاب پولیس ! غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائی تیز ِ، 35ہزار 719افراد ڈی پورٹ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ویلڈ ن پنجاب پولیس ! غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائی تیز ِ، 35ہزار 719افراد ڈی پورٹ

ویلڈ ن پنجاب پولیس ! غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائی تیز ِ، 35ہزار 719افراد ڈی پورٹ

ویلڈ ن پنجاب پولیس ! غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائی تیز ِ، 35ہزار 719افراد ڈی پورٹ

پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، مجموعی طور پر 35 ہزار 719 افغان شہریوں سمیت غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 72 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جہاں سے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق واپس بھیجے گئے افراد میں 11 ہزار 47 رہائشی ثبوت رکھنے والے افراد، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 13 ہزار 537 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں امیگریشن قوانین پر عملدرآمد اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے عمل کو مکمل طور پر قانون کے مطابق اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے۔

Exit mobile version