کابل زور دار دھماکوں سے گونج اُٹھا؛ پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

کابل زور دار دھماکوں سے گونج اُٹھا؛ پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے

کابل زور دار دھماکوں سے گونج اُٹھا؛ پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے

کابل زور دار دھماکوں سے گونج اُٹھا؛ پورے شہر میں سیاہ بادل چھاگئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے شہر بھر میں سیاہ دھویں کے بادل چھاگئے اور جائے حادثہ کی جانب ایمبولینسوں کا جاتے دیکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوفناک دھماکا کابل کے علاقے پروان سوہ میں ہوا جو جو شہر کے چوتھے پولیس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور ایک حساس علاقہ ہے

اس دھماکے کی نوعیت، وجہ اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ طالبان حکام نے بھی تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دھماکے کے مقام سے آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے گھنے دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ متعدد رہائشیوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز شہر کے مختلف حصوں میں بھی سنی گئی۔

افغان میڈیا نے بتایا کہ آگ لگنے کے باعث متعدد فیول ٹینکرز بھی لپیٹ میں آگئے۔ اس بات کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی کہ دھماکا پہلے ہوا یا آگ لگنے کے بعد ٹینکروں میں دھماکے ہوئے۔

تاحال افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف سرگرم کسی بھی شدت پسند تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری تسلیم نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے افغانستان میں داعش خراسان ملکی سیکیورٹی اداروں، سرکاری عمارتوں اور امام بارگاہوں پر خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی آئی ہے۔

Exit mobile version