اسلام آباد کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ان کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے پولیس کو وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 جولائی تتک ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
