غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید سخت، حکومت نے تاریخ دے دی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید سخت، حکومت نے تاریخ دے دی

غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید سخت، حکومت نے تاریخ دے دی

غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید سخت، حکومت نے تاریخ دے دی

 وفاقی وزارتِ داخلہ نے پاکستان میں بغیر کارآمد ویزا مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10 جولائی 2026 سے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق 10 جولائی کے بعد ایسے تمام افغان شہری، جو مؤثر اور قانونی ویزا کے بغیر پاکستان میں مقیم ہوں گے، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری اور ملک بدری کی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں متعلقہ حکام کو یہ بھی پابند کیا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ، گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد اور پیش رفت سے وزارتِ داخلہ کو آگاہ کیا جائے۔

وزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی قیام کے خلاف ملک گیر کارروائی کا باقاعدہ آغاز 10 جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو احکامات پر فوری، مؤثر اور مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version