فیفا ورلڈ کپ، ایران ٹورنامنٹ سے باہر، 52 سال بعد کانگو کی تاریخی انٹری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ، ایران ٹورنامنٹ سے باہر، 52 سال بعد کانگو کی تاریخی انٹری

فیفا ورلڈ کپ، ایران ٹورنامنٹ سے باہر، 52 سال بعد کانگو کی تاریخی انٹری

فیفا ورلڈ کپ، ایران ٹورنامنٹ سے باہر، 52 سال بعد کانگو کی تاریخی انٹری

فیفا ورلڈ کپ، ایران فٹبال ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی جبکہ 52 سال بعد ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی کانگو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ مرحلے میں الجزائر اور آسٹریا کے درمیان کھیلا گیا میچ مکمل طور پر ڈرامائی ثابت ہوا، جو تین تین گول سے برابر رہا۔ ابتدائی 60 منٹ تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا، تاہم دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں الجزائر نے تیسرا گول کر کے برتری حاصل کی، جس کے بالکل آخری لمحات میں آسٹریا نے بھی تیسرا گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

اس نتیجے کے بعد الجزائر اور آسٹریا نے گروپ J سے راونڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ اسی گروپ میں ایران کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

ادھر پرتگال اور کولمبیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی گروپ K سے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی تھیں۔ میچ میں کولمبیا نے متعدد حملے کیے، تاہم کوئی بھی موقع گول میں تبدیل نہ ہو سکا۔

سب سے بڑی سرپرائز پرفارمنس کانگو کی جانب سے دیکھنے میں آئی، جہاں 52 سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرنے والی ٹیم نے ازبکستان کو 3-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

گروپ L میں کروشیا نے گھانا کو 2-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ انگلینڈ نے پاناما کو 2-0 سے ہرا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کا آج آخری دن ہے، جس کے بعد ناک آؤٹ مرحلہ کل سے شروع ہوگا، جہاں مقابلے مزید سخت اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔

Exit mobile version