بادلوں نے بدل لیا رخ! آج کن علاقوں میں ہوگی بارش؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین موسم

بادلوں نے بدل لیا رخ! آج کن علاقوں میں ہوگی بارش؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بادلوں نے بدل لیا رخ! آج کن علاقوں میں ہوگی بارش؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بادلوں نے بدل لیا رخ! آج کن علاقوں میں ہوگی بارش؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آلودہ ذرات کی مقدار معمول سے کم ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم آج کراچی کے چند علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ادھر لاہور میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے وقت پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 53 سے 54 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر میں تقریباً 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، سوات، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا ہے کہ لاہور میں آج یو وی انڈیکس انتہائی خطرناک سطح 12 تک پہنچ سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر مون سون سسٹم اپنی متوقع رفتار سے پاکستان میں داخل ہوتا ہے تو آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم میں نمایاں تبدیلی اور بارشوں کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

Exit mobile version