اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مظفرآباد، مالاکنڈ، سوات، دیر، ایبٹ آباد اور خیبرپختونخوا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، بھیرہ، کلورکوٹ، قائدآباد، ٹیکسلا، حسن ابدال، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی، چارسدہ، ہنگو، اورکزئی، مالاکنڈ، سوات، لوئر دیر، اپر دیر اور مظفرآباد سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
مظفرآباد میں زلزلے کے دوران شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ دیگر شہروں میں بھی لوگوں نے کھلے مقامات پر پناہ لی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version