ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر کو رخصت کیا، جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو دورہ پاکستان کا تصویری البم بھی پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Exit mobile version