کیا اس آسان نظر آنے والی پہیلی کا درست جواب دے سکتے ہیں؟ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دلچسپ و عجیب سائنس و ٹیکنالوجی

کیا اس آسان نظر آنے والی پہیلی کا درست جواب دے سکتے ہیں؟

کیا اس آسان نظر آنے والی پہیلی کا درست جواب دے سکتے ہیں؟

کیا اس آسان نظر آنے والی پہیلی کا درست جواب دے سکتے ہیں؟

اوپر دیے گئے معمے یا پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟

ویسے تو اس میں کچھ بھی زیادہ مشکل محسوس نہیں ہوتا۔

مگر سوال کو کچھ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ بہت کم افراد کا جواب درست ہوتا ہے۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں مکئی کے بھٹے، پاپ کارن کے ڈبے اور وال کلاک موجود ہیں۔

تصویر کے سب سے اوپر 3 مکئی کے بھٹے موجود ہیں اور ان کی مجموعی قدر 75 بتائی گئی ہے۔

اس کے بعد دوسری قطار میں ایک بھٹہ اور 2 پاپ کارن کے ڈبے موجود ہیں اور ان کی قدر 65 ہے۔

تیسرے میں ایک وال کلاک، پاپ کارن کا ڈبہ اور ایک بھٹہ موجود ہے جن کی مجموعی قدر 47 دی گئی ہے۔

سب سے نیچے بھٹے، پاپ کارن کے ڈبے اور وال کلاک کو دیکر پوچھا گیا ہے کہ ان کی مجموعی قدر کیا ہے۔

اس سوال کا جواب آپ کو سوچ کر اور اوپر موجود چیزوں کی انفرادی قدر کو مدنظر رکھ کر دینا ہوگا۔

اگر آپ الجھن کا شکار ہوگئے ہیں تو ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا بلکہ متعدد افراد اس کا جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پہیلی اتنی بھی سیدھی نہیں جتنا بیشتر افراد خیال کرتے ہیں۔

تصویر کی آخری قطار میں چیزیں اوپر کی قطاروں سے کچھ مختلف ہے۔

پہلی قطار میں مکئی کے 3 بھٹوں کی مجموعی قدر 75 درج کی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک بھٹے کی قدر 25 ہے۔

دوسری قطار میں ایک بھٹہ اور 2 پاپ کارن کے ڈبے موجود ہیں اور مجموعی قدر 65 ہے، جس میں سے 25 کو نکال دیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پاپ کارن کے ایک ڈبے کی قدر 20 ہے۔

تیسری قطار میں ایک وال کلاک کے ساتھ پاپ کارن کا ڈبہ اور ایک بھٹہ ہے اور مجموعی قدر 47 ہے، یعنی بھٹہ (25)، پاپ کارن (20) اور وال کلاک پر 2 بجے ہیں اور اسی کو جمع کر دیا گیا ہے۔

اب آخری قطار کو غور سے دیکھا جائے تو وہاں وال کلاک میں 5 بج رہے ہیں جس کو پاپ کارن کے 2 ڈبوں کے مجموعے یعنی 40 سے ضرب دینے پر 200 جواب آئے گا، جس کے بعد آخر میں مکئی کے 3 بھٹوں کے مجموعے 75 کو جمع کرنا ہوگا۔

تو اس سوال کا جواب 275 ہے۔

Exit mobile version