امریکہ ،ایران مذاکرات! فیلڈ مارشل عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں ، جے ڈی وینس تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکہ ،ایران مذاکرات! فیلڈ مارشل عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں ، جے ڈی وینس

امریکہ ،ایران مذاکرات! فیلڈ مارشل عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں ، جے ڈی وینس

امریکہ ،ایران مذاکرات! فیلڈ مارشل عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں ، جے ڈی وینس

’ویری گُڈ، وی لو پاکستان‘، وینس کا پاکستان کے سفارتی کردار کے سوال پر جواب

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے سفارتی کردار کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ “ویری گُڈ، وی لو پاکستان”۔

برگن اسٹاک میں ایران سے مذاکرات کے لیے پہنچنے والے امریکی نائب صدر نے صحافی کے سوال پر پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے، آپ نے جو کچھ کیا اس پر ہم شکر گزار ہیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے جسے امریکہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس موقع پر امریکی نائب صدر کی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستانی وفد سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں اور ان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔

Exit mobile version