برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقیاتی امور، ہیمش فالکنر نے اپنے سابق ساتھی آصف اقبال سے چائے پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے 2010 کے پاکستان سیلاب کے دوران مشترکہ طور پر انجام دی جانے والی امدادی سرگرمیوں اور اپنے تجربات کو یاد کیا۔
اس موقع پر مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ہیمش فالکنر نے پاکستان میں بطور وزیر اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے تحت واپسی پر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ آصف اقبال کے ساتھ ماضی میں کی گئی خدمات اور تعاون کو سراہا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
