بڑی خوشخبری: نئی سرکاری بھرتیوں کی منظوری پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بڑی خوشخبری: نئی سرکاری بھرتیوں کی منظوری

بڑی خوشخبری: نئی سرکاری بھرتیوں کی منظوری

بڑی خوشخبری: نئی سرکاری بھرتیوں کی منظوری

 بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سیکڑوں نئی سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی پولیس (اسلام آباد پولیس) میں سیکڑوں نئی اسامیوں کی منظوری کے ساتھ ان پر بھرتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس میں ایک ہزار 934 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے اور ان پر بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لا اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی۔

وی آئی پیز، حساس تنصیبات کیلیے 997، امن و امان کیلیے 937 نئی اسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں پر 1580 کانسٹیبلز اور 180 ہیڈ کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔

ان کے علاوہ فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کیلیے 24 انسپکٹرز کے عہدے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 50 سب انسپکٹر بھی براہ راست فورس کا حصہ بنیں گے۔

نئی بھرتیوں کےاخراجات وفاقی پولیس کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

Exit mobile version