ایران نے روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کرلیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران نے روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کرلیا

ایران نے روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کرلیا

ایران نے روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ کرلیا

ایرانی انجمن ہلال احمر اور روسی کمپنی کے درمیان 20 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت  پر دستخط کر دیے گئے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ بدھ کے روز روسی کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں ایرانی انجمن ہلال احمر کے صدر پیر حسین کولیوند اور روسی ہیلی کاپٹرز کے ڈائریکٹر جنرل نکولائے کولیسوف کے درمیان طے پایا۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر حسین کولیوند نے کہا کہ ’آج روس سے 20 ہیلی کاپٹرز کی براہ راست خریداری کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک کے لاجسٹکس اور فضائی ریسکیو بیڑے کو مضبوط بنانا ہے‘۔

انہوں نے اس معاہدے کو ایرانی ہلال احمر کی تاریخ کا ایک غیر معمولی سنگ میل قرار دیا اور بتایا کہ ابتدائی طور پر 4 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا معاہدہ مکمل ہو چکا ہے جن کی فراہمی مارچ 2027 میں نوروز سے قبل متوقع ہے۔

پیر حسین کولیوند نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹرز جدید ٹیکنالوجی اور نائٹ ویژن سسٹمز سے لیس ہوں گے جس سے رات کے وقت پرواز ممکن ہوگی جبکہ انہیں آگ بجھانے، طبی امداد اور ہنگامی ریسکیو آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا

Exit mobile version