فیفا ورلڈکپ: امریکی سرزمین پر ایرانی ترانے کی گونج، پرچم دیکھ کر شائقین پُرجوش پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ: امریکی سرزمین پر ایرانی ترانے کی گونج، پرچم دیکھ کر شائقین پُرجوش

فیفا ورلڈکپ: امریکی سرزمین پر ایرانی ترانے کی گونج، پرچم دیکھ کر شائقین پُرجوش

فیفا ورلڈکپ: امریکی سرزمین پر ایرانی ترانے کی گونج، پرچم دیکھ کر شائقین پُرجوش

لاس اینجلس: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکی سرزمین پر ایرانی ٹیم کے میچ میں ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے ورلڈ کپ 2026 میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس کے میدان میں کھیلا، جہاں میچ کے آغاز پر اسٹیڈیم میں ایران کا سرکاری قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

ایرانی شائقین نے قومی ترانے کے دوران بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے، جس سے اسٹیڈیم کا ماحول جذباتی ہوگیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے پس منظر میں یہ منظر سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آگیا، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔

واضح رہے کہ ایران اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

دوسری جانب امریکی عدالت نے فیفا ورلڈ کپ میں شاہ کے دور کے ایرانی پرچم کو اسٹیڈیم میں لہرانے پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اسٹیڈیم میں صرف ایران کا موجودہ سرکاری قومی پرچم ہی لہرایا جا سکے گا۔

Exit mobile version