جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن محض سیاسی جماعت نہیں ایک شعور ہے، عنصر لیاقت ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن محض سیاسی جماعت نہیں ایک شعور ہے، عنصر لیاقت

جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ہر کا ہر کارکن ہر نظریاتی ساتھی اُس قافلے کا مسافر ہے جو منزل کو نہیں راستے کی
سچائی کو اہمیت دیتا ہے یہ تحریک اس بات کا اعلان ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کوئی جغرافیہ نہیں ایک زندہ احساس ہے
جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کےممبر عنصر لیاقت
جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ریاست جموں و کشمیر کی قومی روح کی علامت اور اجتماعی ضمیر کی آواز بن چکی ہے۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جس نے خواب کو ارادے میں اور ارادے کو مسلسل جدو جہد میں ڈھال دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت کے سینئر ممبر عنصر لیاقت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن در حقیقت اُن صداؤں کا تسلسل ہے جو الات کے جو جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن دہائیوں سے ریاست کی فضاؤں میں گونج رہی ہیں، وہ صدائیں جو غلامی کے خلاف ہیں وہ امیدیں جو خود مختاری کی متلاشی ہیں اور وہ ولولے جو کسی وقتی فائدے نہیں بلکہ نسلوں کی آزادی کے امین ساتھی اس قافلے کا ہیں۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ یہ تحریک اس بات کا اعلان ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کوئی جغرافیہ نہیں ایک زندہ احساس ہے۔ ایک ایسی روح ہے جو زنجیروں کو مسترد کرتی ہے اور خود آزادی کو اپنا مقدس حق سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ہر کارکن ہر نظریاتی ساتھی اس قافلے کا مسافر ہے جو منزل کونہیں راستے کی سچائی کو اہمیت دیتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ یہراستہ آسان نہیں اس میں قربانیاں ہیں،الزامات ہیں، مگر تاریخ انہی قدموں کے نشانات یاد رکھتی ہے جو حق کیلئے اٹھائے گئے ہوں۔ عنصر لیاقت نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تاریخ ابھی مکمل نہیں ہوئی اور جب بھی مکمل ہو گی جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا نام اس کے ماتھے پر سنہری حروف میں لکھا جائے گا

Exit mobile version