ہماری جدوجہد قومی آزادی اور انصاف پر مبنی نظام کے قیام کیلئے ہے عنصر لیاقت پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ہماری جدوجہد قومی آزادی اور انصاف پر مبنی نظام کے قیام کیلئے ہے عنصر لیاقت

جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن عوام کی امنگوں کا ترجمان بن کر میدان عمل میں ہے تا کہ کشمیری قوم کو ایک آزاد شناخت اور باوقار مستقبل دیا جا سکے
غلامی کسی صورت قبول نہیں کرینگے جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ان کی امیدوں اور خوابوں کی تکمیل کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گا
عالمی برادری کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدو جہد کو تسلیم کریں اور اس دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کریں
جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ممبر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جدو جہد ریاست جموں و کشمیر کی قومی آزادی مکمل خود مختاری اور انصاف پر مبنی ایک نئے سیاسی و سماجی نظام کے قیام کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام طویل عرصہ سے غلامی، جبر اور نا انصافی کا شکار ہیں اور دنیا کی بڑی طاقتوں کی بے حسی نے اس المیے کو مزید گہرا کیا ہے۔ ایسے حالات میں جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن عوام کی امنگوں کا ترجمان بن کر میدان عمل میں ہے تا کہ کشمیری قوم کو ایک آزاد شناخت اور باوقار مستقبل دیا جا سکے۔ اور عنصر لیاقت نے کہا کہ ہماری تحریک محض نعرہ بازی تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک منظم سنجیدہ اور عوامی تحریک ہے جس کی بنیاد قربانی اتحاد اور استقامت پر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کسی بھی صورت غلامی کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن ان کی امیدوں اور خوابوں کی تکمیل کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھے گا۔

Exit mobile version