امریکا ایران مفاہمت پر چین کا ردعمل، پاکستان کی ثالثی کو کامیابی قرار دے دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

امریکا ایران مفاہمت پر چین کا ردعمل، پاکستان کی ثالثی کو کامیابی قرار دے دیا

چین کا ایران و لبنان کیلئے انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان

چین کا ایران و لبنان کیلئے انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان

بیجنگ: چین نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی ابتدائی مفاہمتی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے اور اس عمل میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے اور چین امید کرتا ہے کہ اسے جلد از جلد مکمل طور پر کھول دیا جائے گا تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل معمول پر آ سکے۔

انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی مفاہمتی یادداشت کے متن پر اتفاق کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے، جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Exit mobile version