روسی تیل بردار جہاز کو روکنے کے معاملے پر یورپ میں سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اٹلی وزیراعظم کی جانب سے واضح پیغام میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو اس طرح کے اقدامات کے بجائے معاملے کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہیے، کیونکہ ایسے فیصلے عالمی سطح پر تناؤ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ نے انگلش چینل سے گزرنے والے روسی تیل بردار جہاز کو روک لیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک قانونی اور ضروری اقدام قرار دیا۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ اقدام روس کے لیے واضح پیغام ہے کہ یوکرین جنگ میں بالواسطہ معاونت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ عالمی پابندیوں اور سمندری قوانین کے تحت کیا گیا ہے۔
