ایران کیساتھ معاہدے پر دستخط آج ؛ آبنائے ہرمز سب کیلئے کھول دی جائیگی؛ ٹرمپ کا دعویٰ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ایران کیساتھ معاہدے پر دستخط آج ؛ آبنائے ہرمز سب کیلئے کھول دی جائیگی؛ ٹرمپ کا دعویٰ

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط آج بروز اتوار کو ہوں گے جس کے بعد آبنائے ہرمز کو تمام ممالک کے لیے فوری طور پر کھول دیا جائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران اب نہ تو جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے اور نہ ہی وہ اسے خریدنے، تیار کرنے یا کسی بھی طریقے سے حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔ان کے بقول معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد آبنائے ہرمز کو دنیا کے تمام ممالک کے لیے کھول دیا جائے گا جو عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم بحری راستہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات اب ماضی کی کسی بھی انتظامیہ کے مقابلے میں بہتر ہیں اور موجودہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی کا اشارہ دیتی ہے۔

Exit mobile version