وفاقی بجٹ !وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج، نعرے بازی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وفاقی بجٹ !وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج، نعرے بازی

وفاقی بجٹ !وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج، نعرے بازی

وفاقی بجٹ !وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج، نعرے بازی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ 27-2026 پیش کر رہے ہیں۔ 

قومی اسمبلی جاری اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کر رہے ہیں۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں پہنچے تو حکومتی ارکان نے ڈیکس بجا کر ان کا استقبال کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ تقریر کا کہا، جس کے بعد وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر شروع کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کر رہا ہوں۔

اپوزیشن کا شور شرابہ

اپوزیشن اراکین پلے کارڈ اٹھائے ایوان میں داخل ہو گئے، اپوزیشن ارکان نے وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران ایوان میں شور شرابہ کیا۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے، اس دوران انہوں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔

وزیراعظم نے بجٹ کی منظوری دے دی

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے بجٹ 27-2026ء کی منظوری دی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

Exit mobile version