قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار

انتظار کی گھڑیاں ختم ! قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع

انتظار کی گھڑیاں ختم ! قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا وقت 3 بجے مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بجٹ 27-2026ء کی منظوری دی تھی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  بجٹ دستاویزات اور فنانس بل مسودے کی منظوری دی گئی۔

شہباز شریف نے بجٹ کے لیے کردار ادا کرنے پر تمام کابینہ ارکان، تمام اتحادیوں اور پارلیمانی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق تجاویز پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2 فیز میں اضافہ ہو گا، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہو گا۔

Exit mobile version