وہی ہوا جسکا خدشہ تھا !جھنگ میں طالبہ سے گینگ ریپ ، ملزمان کا سابق ایم پی اے کے پاس پناہ لینے کا انکشاف پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

وہی ہوا جسکا خدشہ تھا !جھنگ میں طالبہ سے گینگ ریپ ، ملزمان کا سابق ایم پی اے کے پاس پناہ لینے کا انکشاف

وہی ہوا جسکا خدشہ تھا !جھنگ میں طالبہ سے گینگ ریپ ، ملزمان کا سابق ایم پی اے کے پاس پناہ لینے کا انکشاف

وہی ہوا جسکا خدشہ تھا !جھنگ میں طالبہ سے گینگ ریپ ، ملزمان کا سابق ایم پی اے کے پاس پناہ لینے کا انکشاف

صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ کے اغواء اور درندگی کے کیس میں ایک نیا انکشاف سامنے آگیا۔  پنجاب کے شہر جھنگ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ کے ساتھ ہونے والے گینگ ریپ کے کیس میں پولیس تحقیقات کے دوران یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے علاقے کے ایک سابق رکن صوبائی اسمبلی کے پاس پناہ لی تھی۔

کیس کی جاری تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ملزمان طالبہ ایشال فاطمہ کو انتہائی نازک اور مرنے والی حالت میں ہسپتال لے کر آئے اور وہاں اسے بے یار و مددگار چھوڑ کر بڑی آسانی کے ساتھ موقع سے فرار ہو گئے، ہسپتال سے بھاگنے کے بعد بعض ملزمان نے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے علاقے کے ایک بااثر سابق ایم پی اے کے پاس جا کر پناہ لے لی اور کچھ عرصہ وہیں روپوش رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اپنے پاس رکھنے کے بعد جب معاملہ حد سے زیادہ بڑھ گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں شور مچا، تو سابق ایم پی اے نے ان ملزمان کو خود پولیس کے حوالے کیا، تاہم اس انکشاف کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں میں یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ملزمان کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے کچھ عرصہ پناہ کیوں دی گئی؟ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اس پورے نیٹ ورک اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Exit mobile version