انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.37 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر6 پیسے سستاہوکر 279.41 روپے ، یورو 71 پیسے مہنگا ہوکر 324.53 روپے ، برطانوی پاونڈ 93 پیسے مہنگاہوکر 375.28 روپے ، یو اے ای درہم 4 پیسے مہنگاہوکر 76.41 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.62 روپے کا ہوگیا۔
