گلگت بلتستان الیکشن: ابتدائی نتائج میں پیپلز پارٹی سب سے آگے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گلگت بلتستان الیکشن: ابتدائی نتائج میں پیپلز پارٹی سب سے آگے

گلگت بلتستان الیکشن: ابتدائی نتائج میں پیپلز پارٹی سب سے آگے

گلگت بلتستان الیکشن: ابتدائی نتائج میں پیپلز پارٹی سب سے آگے

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ابتدائی رجحانات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی متعدد حلقوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ مسلم لیگ (ن) کئی نشستوں پر مضبوط مقابلہ کر رہی ہے جبکہ بعض حلقوں میں استحکام پاکستان پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور آزاد امیدوار بھی نمایاں پوزیشن میں ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے نتائج ووٹوں کی مکمل گنتی سے قبل کے ابتدائی رجحانات پر مبنی ہیں، تاہم ان سے مختلف حلقوں میں ووٹرز کے سیاسی رجحانات واضح ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

گلگت ڈویژن کے بیشتر حلقوں میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آگے ہیں جبکہ گلگت تھری میں مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر محمد اقبال برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ نگر ٹو میں مجلس وحدت المسلمین کے ریاض اکبر نمایاں پوزیشن میں ہیں۔

بلتستان ڈویژن میں سکردو ون سے پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی شاہ، سکردو تھری سے فدا محمد ناشاد اور شگر سے عمران ندیم کو برتری حاصل ہے، جبکہ سکردو فور میں مسلم لیگ (ن) کے وزیر حسن اور سکردو ٹو میں مجلس وحدت المسلمین کے ایم کاظم میسم آگے چل رہے ہیں۔

استور اور دیامر کے حلقوں میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ استور ون میں پیپلز پارٹی کے میجر فہد حنیف جبکہ استور ٹو میں استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ دیامر کے مختلف حلقوں میں پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

غذر اور گانچھے کے حلقوں میں بھی پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ بعض نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوار بھی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔

الیکشن حکام کے مطابق موصول ہونے والے تمام نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہیں جو پولنگ اسٹیشنز سے جاری ہونے والے فارم 45 کی بنیاد پر مرتب کیے جا رہے ہیں۔ حتمی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 جاری ہونے کے بعد مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔

Exit mobile version