گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی نتائج سامنے آنے لگے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی نتائج سامنے آنے لگے

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی نتائج سامنے آنے لگے

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری، غیر حتمی نتائج سامنے آنے لگے

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، استحکام پاکستان پارٹی، آزاد امیدواروں اور دیگر جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کو 7 حلقوں میں  دیگر امیدواروں پر برتری حاصل ہے جبکہ بعض حلقوں میں کاٹنے کا مقابلہ ہے ۔

جی بی اے 1 گلگت 1

حلقہ جی بی اے 1 گلگت 1 کے 80 میں سے 35 فیصد پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 3600 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد شفیق الدین2300  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 2 گلگت 2

حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے جمیل احمدبرتری لیے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار حفیظ الرحمان  ہیں۔

جی بی اے 4 نگر 1

حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے 53 میں سے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 2720 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 2608 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 5 نگر 2

حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے 32 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے جاوید علی منوا 82 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار صفدر حسین منوا 52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 6 ہنزہ

حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 364 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار راجہ نظیم الامین 260 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 7 اسکردو 1

حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1 کے 31 میں سے 13 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 1862 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 1610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 8 اسکردو 2

حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2 کے 70 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے امتیاز حیدر خان 488 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 461 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 9 اسکردو 3

حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 کے 54 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 405 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 18 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 10 اسکردو 4:

حلقہ جی بی اے 10 اسکردو 4 کے 51 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 457 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 385 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 11 کھرمنگ:

حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے 51 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 846 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ن لیگ کے سید محسن رضوی 315 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 12 شگر:

حلقہ جی بی اے 12 شگر کے 71 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1115 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ن لیگ کے طاہر شگری 480 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 13

حلقہ جی بی اے 13 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہ فرمان آگے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں دونوں امیدواروں میں سخت مقابلہ ہورہا ہے۔

جی بی اے 14 استور 2:

حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 میں سے 15 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے رانا محمد فاروق 4300 ووٹ لے کرپہلے نمبر پر ہیں جبکہ

استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون3886ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں ۔

جی بی اے 16 دیامر 2:

حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 42 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے عطا اللہ 143 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 18 دیامر 4:

حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 386 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ن لیگ کے کفایت الرحمان 139 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 19 غذر 1:

حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 میں سے 9 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نواز خان ناجی 1223 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ن لیگ کے ظفر محمد 809 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 20 غذر 2:

حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے 69 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نذیر احمد 126 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ن لیگ کے عبدالجہاں 77 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 21 غذر 3

حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ 87 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ ن لیگ کے غلام محمد 70 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 22 گھانچے 1

حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے 58 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق ن لیگ کے محمد ابراہیم ثنائی 951 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 888 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 23 گھانچے 2

حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 651 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 79 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 24 گھانچے 3:

حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے 46 میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 2155 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 835 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کئی حلقوں میں مقابلہ انتہائی دلچسپ صورتحال اختیار کر چکا ہے، جبکہ مزید پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنے کے بعد پوزیشن مزید واضح ہو گی۔

Exit mobile version