دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے اور یہ کس ملک میں واقع ہے؟ دلچسپ حقیقت جانئے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے اور یہ کس ملک میں واقع ہے؟ دلچسپ حقیقت جانئے

دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے اور یہ کس ملک میں واقع ہے؟ دلچسپ حقیقت جانئے

دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے اور یہ کس ملک میں واقع ہے؟ دلچسپ حقیقت جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی سب سے چوڑی سڑک کونسی ہے؟

اس سوال کا جواب بیشتر افراد کو معلوم نہیں مگر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس نام کے بارے میں بتایا ہے۔

یہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں واقع جولائی 9 ایونیو (Avenida 9 de Julio)۔

یہ دنیا کی سب سے چوڑی سڑک ہے جو نہ صرف اپنے سائز بلکہ تاریخ کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہے۔

20 ویں صدی کے شروع میں بیونس آئرس کو جنوبی امریکا کا پیرس کہا جاتا تھا۔

اس حیثیت کو مضبوط بنانے کے لیے مقامی حکومت نے متعدد تعمیراتی پراجیکٹس پر کام شروع کیا تھا۔

ان میں سے ایک منصوبہ جولائی 9 ایونیو بھی تھا جو پیرس کے معروف شانزے الیزے ایونیو کی نقل تھا۔

مگر بیونس آئرس کے شہری اس پر ہی نہیں رکے بلکہ وہ اس سڑک کو اتنی چوڑی اور متاثر کن بنانا چاہتے تھے کہ شہر کی حیثیت مستحکم ہوسکے۔

اس سڑک کی تعمیر کا آغاز 1937 میں ہوا اور متعدد مراحل میں اسے مکمل کیا گیا۔

درحقیقت اس کی تعمیر لگ بھگ 50 سال میں مکمل ہوئی۔

اس کے حجم اور شہر کی وسطی لوکیشن کے باعث اس منصوبے کو متعدد مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہوا۔

انتظامیہ کی جانب سے متعدد عمارات کو اپنی جگہ ہٹا کر منتقل کیا گیا جبکہ ٹریفک اور انفرا اسٹرکچر کے پیچیدہ مسائل پر قابو پایا۔

اس سڑک کی تعمیر 1980 کی دہائی میں مکمل ہوئی۔

یہ سڑک 140 میٹر چوڑی اور 16 لینز پر مشتمل تھی اور اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی چوڑی ترین سڑک قرار دیا ہے۔

Exit mobile version