حجاج کرام کی واپسی جاری، اب تک کتنے ہزار وطن پہنچ گئے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

حجاج کرام کی واپسی جاری، اب تک کتنے ہزار وطن پہنچ گئے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

حجاج کرام کی واپسی جاری، اب تک کتنے ہزار وطن پہنچ گئے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

حجاج کرام کی واپسی جاری، اب تک کتنے ہزار وطن پہنچ گئے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 34 ہزار حجاج کرام پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، جبکہ 84 ہزار 791 پاکستانی حجاج اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج (اتوار کے روز) وطن واپس پہنچیں گے، جبکہ 250 خدام الحجاج بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد پاکستان واپس آ چکے ہیں۔

حجاج کرام کو ہوائی اڈوں پر رش اور مشکلات سے بچانے کے لیے رہائش گاہوں پر سامان کی بورڈنگ (سٹی چیک اِن) کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ حجاج مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا سامان تیار رکھیں، جبکہ وطن روانگی سے 24 تا 48 گھنٹے قبل سامان کی بورڈنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پوسٹ حج آپریشن کے تحت اب تک 15 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل ہو چکی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کی پروازوں کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا، اور مرحلہ وار تمام حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔

Exit mobile version