ایران کے ساتھ کاروبار جاری رہے گا، ہمیں کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں، چین کا واضح مؤقف پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایران کے ساتھ کاروبار جاری رہے گا، ہمیں کسی سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں، چین کا واضح مؤقف

ایران ,اسرائیل حملے، ’’موجودہ صورتحال پر چین کو گہری تشویش ہے ،کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں‘‘چینی وزارت خارجہ کا مؤقف بھی آگیا

ایران ,اسرائیل حملے، ’’موجودہ صورتحال پر چین کو گہری تشویش ہے ،کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں‘‘چینی وزارت خارجہ کا مؤقف بھی آگیا

چین نے ایران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسے اپنی خارجہ اور معاشی پالیسیوں کے لیے کسی دوسرے ملک سے مشاورت کی ضرورت نہیں۔

چینی حکام کے مطابق بیجنگ اور تہران کے درمیان اقتصادی تعاون طویل المدتی اور اسٹریٹجک نوعیت کا ہے، جو بین الاقوامی دباؤ یا تنقید سے متاثر نہیں ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ چین اپنی خودمختار پالیسی کے تحت تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات پر مختلف ممالک کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم چین نے اپنے مؤقف کو مزید سخت اور واضح کر دیا ہے۔

Exit mobile version