گلگت بلتستان الیکشن!سکردو سےن لیگ کوزبردست کامیابی مل گئی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

گلگت بلتستان الیکشن!سکردو سےن لیگ کوزبردست کامیابی مل گئی

گلگت بلتستان الیکشن!سکردو سےن لیگ کوزبردست کامیابی مل گئی

گلگت بلتستان الیکشن!سکردو سےن لیگ کوزبردست کامیابی مل گئی

گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابات کے لیے پولنگ 7 جون کو ہوگی۔

انتخابات سے قبل ہی اسکردو سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی اکبر تابان کو اہم سیاسی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مہاجرین 1971 نے مسلم لیگ (ن) کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے، جسے پارٹی کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو آج گلگت اور ہنزہ کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنما ہنزہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی گلگت میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سکردو اور دیگر اضلاع میں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ وہ مختلف انتخابی دفاتر کے دورے اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور عابد رضا کوٹلہ مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما آج مجموعی طور پر چار عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام بھی اس وقت گلگت میں موجود ہیں، جہاں ان کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو متحرک کرنے کی کوششیں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

Exit mobile version