مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کے لیے نیا جھٹکا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کے لیے نیا جھٹکا

مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کے لیے نیا جھٹکا

مہنگائی سے پریشان پاکستانی عوام کے لیے نیا جھٹکا

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس سے گھریلو سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد عوام کے لیے گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جون کے مہینے کے لیے فی کلو قیمت میں 4 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد نئی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت بڑھنے سے عام صارفین کے استعمال میں آنے والے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں مجموعی طور پر 58 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 3463 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 3584 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے، جس سے گیس لوڈ شیڈنگ سے متاثرہ علاقوں اور ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

Exit mobile version