یوم تکبیرکی 28 ویں سالگرہ پر مسلح افواج کے سربراہان نے قوم کومبارکباد پیش کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئرچیف، نیول چیف نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر تاریخی کارنامے کی یاد دلاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آج کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، اس دن پاکستان نے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن بحال کیا، یہ عظیم سنگ میل قومی اتحاد، استقامت اور ملکی خود مختاری کی علامت ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دن علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کی علامت ہے، یہ تاریخی کامیابی مدبر قیادت، سائنسدانوں ا نجینئرز کی غیرمعمولی خدمات کی بدولت ہے۔ یہ کامیابی پاک افواج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
