وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے علاوہ لاہور،گوجرنوالا، منڈی بہاءالدین، جہلم، اوکاڑہ ، شیخوپورہ ، پنڈ دادن خان اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکوں پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنڈ دادن خان میں متعدد مکانات کو نقصان کی اطلاع ہے۔ جلال پورشریف میں مکان گرنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
