امریکا کے ایران پر دوبارہ حملے کے بعد چین کا اہم بیان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکا کے ایران پر دوبارہ حملے کے بعد چین کا اہم بیان

امریکا کے ایران پر دوبارہ حملے کے بعد چین کا اہم بیان

امریکا کے ایران پر دوبارہ حملے کے بعد چین کا اہم بیان

امریکا کی جانب سے ایران کے جنوبی علاقے پر فضائی حملے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ تمام فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں، مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو پُرامن طریقوں سے حل کیا جائے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ فریقین بات چیت کا راستہ اپنائیں تاکہ خطے میں جلد امن بحال ہو سکے، ایران جنگ کے آغاز سے ہی چین تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ چینی صد رشی جن پنگ کے چار اصولوں کے تحت خلیجی خطے میں امن کی بحالی کیلیے کردار جاری رکھیں گے، ایران کے جوہری معاملے کے سفارتی حل کیلیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

چین نے کہا کہ امید ہے کہ متعلقہ فریقین موقع کا فائدہ اٹھا کر مذاکرات سے حل نکالیں گے، مذاکرات سے ایسا حل نکالیں گے جس میں سب کے جائز تحفظات کا خیال رکھا گیا ہو، دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا نظام برقرار رہے اور خطے میں پائیدار امن آ سکے۔

Exit mobile version