33 سال بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر سورج کعبہ کے عین اوپر ہو گا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

33 سال بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر سورج کعبہ کے عین اوپر ہو گا

33 سال بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر سورج کعبہ کے عین اوپر ہو گا

33 سال بعد عید الاضحیٰ کے موقع پر سورج کعبہ کے عین اوپر ہو گا

رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر 33 سال بعد آسمان پر نایاب قدرتی منظر دیکھنے کو ملے گا۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق مکہ مکرمہ میں عید کے دن سورج کے بالکل کعبہ کے اوپر آنے کی توقع ہے۔

ماہرینِ فلکیات نے بتایا ہے کہ ایسا نایاب منظر ہر 33 سال بعد ایک بار آسمان پر دیکھنے کو ملتا ہے۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 27 مئی (10 ذوالحجہ 1447ء ہجری) کو سورج کعبہ کے بالکل اوپر ہو گا۔

اس سے قبل آخری بار 1993ء میں عرفات کے موقع پر سورج کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔

حج کے موقع پر سعودی عرب کے محکمۂ موسمیات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سورج کا کعبہ کے عین اوپر آنا ایک قدرتی عمل ہے، اس لیے یہ ضروری نہیں کہ یہ درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا باعث بھی بنے۔

Exit mobile version