مناسک حج کا آغاز، لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں، منیٰ میں لاکھوں عازمین کے روح پرور مناظر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

مناسک حج کا آغاز، لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں، منیٰ میں لاکھوں عازمین کے روح پرور مناظر

مناسک حج کا آغاز، لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں، منیٰ میں لاکھوں عازمین کے روح پرور مناظر

مناسک حج کا آغاز، لبیک کی صدائیں بلند ہونے لگیں، منیٰ میں لاکھوں عازمین کے روح پرور مناظر

دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا آغاز کرتے ہوئے خیموں کے شہر منیٰ کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جہاں روحانی ماحول میں عبادت اور لبیک کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

حجاج کرام کی منیٰ آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا جبکہ پیر کی شب تمام عازمین منیٰ میں قیام کریں گے۔

اس کے بعد منگل 9 ذی الحج کو حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے منیٰ سے عرفات روانگی ہوگی۔

دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ اور اطراف میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے دوران درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

Exit mobile version