بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی ،بنوں میں مریان تھانے کی حدود میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی، جس میں فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے،کارروائی کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔،کے پی پولیس کے آئی جی ذوالفقار حمید نے بنوں پولیس کی بہادری کو سراہا۔،حال ہی میں بنوں میں پولیس چوکی پر حملے میں 15 اہلکاروں کی شہادت کے بعد بنوں پولیس پہلے سے زیادہ مضبوط اور پُرعزم ہو گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز اب فتنہ الخوارج کے عناصر کی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔،فتنہ الخوارج بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے، بلکہ ایسے حملے فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب دیں گی۔،پاکستان میں دہشت گردی کی کسی بھی شکل کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور کسی گروہ کو امن خراب کرنے اور معصوم جانوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔،بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشت گردوں کا خاتمہ فورسز کے مضبوط تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔ یہ کارروائیاں بھارتی سرپرستی اور افغان بنیادوں پر سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف جاری وسیع آپریشنز کا حصہ ہیں،دنیا کو چاہیے کہ فتنہ الخوارج کے سہولت کاروں اور مددگاروں کو ان دہشت گرد گروہوں کی براہِ راست یا بالواسطہ حمایت پر جوابدہ ٹھہرائے۔
بنوں ،پولیس اور سی ٹی ڈی کی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی،8دہشتگرد ہلاک

بنوں ،پولیس اور سی ٹی ڈی کی فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی،8دہشتگرد ہلاک