کوئٹہ دھماکا، عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دنیا

کوئٹہ دھماکا، عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا

کوئٹہ دھماکا، عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا

کوئٹہ دھماکا، عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا

خطے میں امن کی کوششوں کے دوران حملہ قابل مذمت ہے،ترک سفارتخانہ:روس، آذربائیجان کی بھی مذمت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشتگرد حملے پر عالمی برادری کا شدید ردعمل آگیا۔روسی سفارتخانے نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
پاکستان میں ترک سفارتخانےنے بھی کوئٹہ میں ہونیوالےدہشت گردحملےکی شدید مذمت کی۔ترک سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خطے میں امن کی کوششوں کے دوران کوئٹہ میں دہشتگرد حملہ قابل مذمت ہے۔

اللہ تعالیٰ شہداپررحمت فرمائےاوران کےاہلخانہ اوربرادرپاکستانی عوام کوصبرعطاکرے۔ترکیہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں برادرملک پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑاہے۔علاوہ ازیں آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کوئٹہ دہشتگردحملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ حملہ ہولناک اورقابل مذمت واقعہ ہے۔حملےمیں بےگناہ شہری جاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوئے،پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔دہشتگردی کی کسی بھی شکل کوجائزقرارنہیں دیاجا سکتا۔

ہم کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک میں ہونیوالے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: چینی سفارتخانہ
کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‎ہم کوئٹہ کے قریب چمن پھاٹک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
چینی سفارتخانہ کے مطابق ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، ہمیشہ کی طرح پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور عوام کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

ایران کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

ایران نے کوئٹہ میں ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہاکہ کوئٹہ میں ہوئی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی ، جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان میں ایران اور روس کے سفارتخانوں نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

Exit mobile version