10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ کس گلاس میں زیادہ پانی موجود ہے؟ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین دلچسپ و عجیب

10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ کس گلاس میں زیادہ پانی موجود ہے؟

10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ کس گلاس میں زیادہ پانی موجود ہے؟

10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ کس گلاس میں زیادہ پانی موجود ہے؟

کئی بار ذہنی آزمائش کے معمے دیکھنے میں کافی آسان ہوتے ہیں مگر ایسا ہوتا نہیں۔

اوپر جو معمہ آپ دیکھ رہے ہیں اسے حل کرنے کے لیے تجزیہ کرنے کی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس طرح کے معمے حل کرنے کے لیے معمول سے ہٹ کر سوچنے اور تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور تخلیقی ذہن ہی اس کا جواب دینے کے قابل ہوتا ہے۔

جیسا آپ اوپر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں پانی سے بھرے 4 گلاس موجود ہیں۔

ہر گلاس میں پانی کے علاوہ کوئی نہ کوئی چیز موجود ہے جیسے 1 نمبر والے گلاس میں گولف بال ہے، 2 نمبر گلاس میں شارپنر، 3 نمبر گلاس میں قلم اور 4 نمبر گلاس میں پیپر کلپ موجود ہے۔

آپ کو انہیں دیکھ کر 10 سیکنڈ کے اندر بتانا ہے کہ کس گلاس میں زیادہ پانی موجود ہے؟

آپ تصویر کو دیکھیں اور اندازہ لگائیں کہ کس گلاس میں زیادہ پانی ہوسکتا ہے۔

اگر آپ تصویر کو غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ ہر گلاس میں پانی کی سطح یکساں ہے تو جس گلاس میں سب سے ہلکی چیز موجود ہے، اس میں زیادہ پانی موجود ہے۔

اب اس تصویر میں سب سے ہلکی چیز کیا ہے؟

تو اس معمے کا حل 4 نمبر گلاس ہے جس میں پیپر کلپ ڈوبا ہوا ہے جو سب سے ہلکی اور چھوٹی چیز ہے۔

یہ معمہ درحقیقت آپ کے مشاہدے اور ذہہانت کا تجزیہ کرنے کے حوالے سے ایک سادہ ٹیسٹ ہے۔

Exit mobile version