علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔

سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے، جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق آڈیو لیک کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

Exit mobile version