ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں جاری ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کر رہے ہیں، جبکہ وزارت مذہبی امور پاکستان کے نمائندے حافظ عبدالقدوس بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں علامہ یاسین ظفر، پیر حبیب اللہ چشتی، عبدالمالک بروہی، مفتی فضل جمیل رضوی سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور موسمی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ذوالحجہ کے چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کرے گی۔

Exit mobile version