تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھلاپاتھی نے اقتدار سنبھالتے ہی کئی بڑے فیصلے لیے اور اب ایک پر یوٹرن لے لیا۔
اداکار سے سیاست میں آنے اور پھر تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ بننے والے وجے تھلاپاتھی نے اقتدار سنبھالتے ہی مفت بجلی، شراب کی فروخت پر پابندی سمیت کئی بڑے احکامات جاری کیے اور اب ایک بڑا یوٹرن لے کر سب کو حیران بھی کر دیا۔
وجے تھلاپاتھی نے اپنے خصوصی مشیر کے طور پر مقرر کیے گئے نجومی رادھن پنڈت کو صرف ایک دن بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا۔
نجومی رادھن پنڈت نے کئی سال پہلے وجے تھلاپاتھی کی سیاست میں انٹری اور سیاست کی معراج پر پہنچنے کی پیشگوئی کی تھی اور گزشتہ سال تمل ناڈو کا وزیراعلیٰ بننے کی پیشگوئی کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ تمل ناڈو نے مخالفین کے ساتھ اپنی ہی سیاست جماعت میں اس فیصلے پر کڑی تنقید اور مخالفت کے بعد رادھن پنڈت کی تقرری کا فیصلہ واپس لیا ہے۔
واضح رہے کہ رادھن پنڈت نہ صرف ایک نجومی ہیں بلکہ وہ وجے کی پارٹی ’’ٹی وی کے‘‘ کے ترجمان بھی ہیں۔
