ایران نے چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

ایران نے چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی

آبنائے ہرمز میں آپریشن پروجیکٹ فریڈم پاکستان کی درخواست پر روکا گیا، امریکی وزیرخارجہ

آبنائے ہرمز میں آپریشن پروجیکٹ فریڈم پاکستان کی درخواست پر روکا گیا، امریکی وزیرخارجہ

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بحری افواج نے بدھ کی رات سے چینی جہازوں کے ایک گروپ کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد ایران نے بڑی حد تک اس راستے سے شپنگ کو روک رکھا تھا۔ تاہم اب چینی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام سے ایران کی اجازت سے 30 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر ہیں اور اپنے ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

Exit mobile version