امریکی و چینی صدور کے درمیان آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

امریکی و چینی صدور کے درمیان آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق

امریکی و چینی صدور کے درمیان آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق

امریکی و چینی صدور کے درمیان آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے مطابق بیجنگ میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے صدور نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ توانائی کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہیے۔

دوسری جانب چینی سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ چینی صدر نے امریکا سے دوطرفہ تعلقات کی نئی سمت کو سراہا ہے۔

چینی صدر کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا تعمیری اور اسٹریٹجک طور پر مستحکم تعلقات قائم کریں گے، چین امریکا تعلقات کی نئی سمت 3 برس اور آگے بھی اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ تجارت، زراعت، صحت، سیاحت اور قانون نافذ کرنے والے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، امریکا تائیوان کے مسئلے کو انتہائی احتیاط سے سنبھالے۔

چینی ٹی وی کے مطابق چینی اور امریکی صدور نے مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور کوریا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Exit mobile version