ٹرمپ نے کس ملک کے میڈیا کو غدار قرار دے دیا؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ٹرمپ نے کس ملک کے میڈیا کو غدار قرار دے دیا؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے

ایران جنگ میں اب تک کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے؟ پینٹاگون نے تفصیلات جاری کردیں

ایران جنگ میں اب تک کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے؟ پینٹاگون نے تفصیلات جاری کردیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران امریکا اور اسرائیل جنگ کی کوریج کرنے پر امریکی میڈیا کو ملک کا غدار قرار دے ڈالا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو آئے روز میڈیا پر تنقید کرتے رہتے ہیں، اب ایک بار پھر بڑا وار کرتے ہوئے ایران امریکا اور اسرائیل جنگ کی کوریج کرنے پر اسے ملک کا غدار قرار دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ٹرمپ نے لکھا کہ امریکی میڈیا کی ایسی خبریں جن میں تہران کو عسکری لحاظ سے واشنگٹن سے بالا قرار دیا جا رہا ہے، وہ حقیقت میں صحافت نہیں بلکہ دشمن کی مدد اور ان کی سہولت کاری کے مترادف ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی رپورٹس ایران کو جھوٹی امید فراہم کر رہی ہیں حالانکہ ان کے مطابق ایران کے پاس ایسی کسی امید کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکی میڈیا بزدل ہیں جو اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑے ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ’ہارے ہوئے، ناشکرے اور احمق لوگ‘ امریکا کے خلاف دلائل دے سکتے ہیں۔

Exit mobile version