ایمان مزاری سزا معطلی کیس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بڑا حکم دے دیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ایمان مزاری سزا معطلی کیس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بڑا حکم دے دیا

ایمان مزاری سزا معطلی کیس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بڑا حکم دے دیا

ایمان مزاری سزا معطلی کیس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بڑا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کیس میں اہم سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی دورانِ سماعت ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی اور جبران ناصر عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ملزمان کو جرح کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ دو ماہ گزرنے کے باوجود سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں کر رہی۔

سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ عدالت کے پاس دو آپشنز ہیں یا تو ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دی جائے یا پھر معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا رکھتے ہوئے ہائیکورٹ کو مناسب ہدایات جاری کی جائیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کردی جبکہ کیس کو ہائیکورٹ کے فیصلے تک سپریم کورٹ میں زیر التوا رکھا گیا ہے۔

سماعت کے دوران دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا۔ جسٹس شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ آج تو فیصل صدیقی نے خاصا ائیر ٹائم لے لیا جس پر فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ ایمان مزاری میری بہنوں جیسی ہیں۔ اس موقع پر جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ سب سے بڑھ کر ایمان مزاری اس ملک کی بیٹی ہیں

Exit mobile version