گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، قیمتوں میں مزید اضافہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، قیمتوں میں مزید اضافہ

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، قیمتوں میں مزید اضافہ

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، قیمتوں میں مزید اضافہ

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو بجٹ مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 3 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 598 روپے فی کلو/لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح ایک اور معروف برانڈ کے کوکنگ آئل کی قیمت بھی بڑھ کر 618 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی مہنگی ہونے سے گھریلو اخراجات پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی 10 سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 120 سے 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس نے پہلے ہی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

Exit mobile version