روس خطے میں جنگ کے خاتمے اور ایران کی مدد کو تیار ہے: سرگئی لاوروف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

روس خطے میں جنگ کے خاتمے اور ایران کی مدد کو تیار ہے: سرگئی لاوروف

روس خطے میں جنگ کے خاتمے اور ایران کی مدد کو تیار ہے: سرگئی لاوروف

روس خطے میں جنگ کے خاتمے اور ایران کی مدد کو تیار ہے: سرگئی لاوروف

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے اور مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف فوجی حملے کی مذمت پر مبنی روس کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔
انھوں نے زور دیا کہ روس، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔
بیان کے مطابق، ایران کی مسلح افواج نے امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے بلا اشتعال تازہ حملوں کا بھرپور جواب دیا، جس کے دوران کم از کم 100 مرحلوں میں جوابی کارروائیاں کی گئیں اور مغربی ایشیا کے وسیع علاقے میں امریکی اور اسرائیلی حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
تاہم ایران کی جوابی کارروائیوں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 40 دن کی جنگ کے بعد ایران کے خلاف حملوں میں دو ہفتوں کے وقفے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کی، تاہم ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا، جسے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
اس کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام بحری آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے، سوائے ان جہازوں کے جو ایرانی حکام سے رابطہ کر کے اجازت حاصل کریں۔ اس اقدام نے عالمی توانائی منڈیوں میں شدید ہلچل پیدا کر دی ہے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روسی ہم منصب کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایران کے مؤقف اور مغربی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے ایران کی کوششوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

Exit mobile version