آبنائے ہرمز پر بڑی سفارتی پیشرفت، چین کا واضح مؤقف سامنے آ گیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر بڑی سفارتی پیشرفت، چین کا واضح مؤقف سامنے آ گیا

چین کے بیان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے

چین کے بیان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے

چینی مندوب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ آئندہ سفارتی سرگرمیوں میں مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر کی ممکنہ ملاقات کا اہم محور ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بیجنگ کی اولین ترجیح آبنائے ہرمز کو جلد از جلد کھولنا ہے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

چینی مندوب کے مطابق خطے میں جنگ بندی کو مکمل طور پر برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ کسی بھی نئی کشیدگی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو ایک واضح اور مشترکہ مؤقف اپنانا ہوگا تاکہ دوبارہ جنگ کے امکانات کو روکا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین خطے میں استحکام اور امن کے قیام کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور تمام فریقین کو تحمل اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Exit mobile version