خطے میں پھر جنگ کے بادل نمودار،امریکا ،اسرائیل اور ایران آمنے سامنے ،سخت اعلانات تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

خطے میں پھر جنگ کے بادل نمودار،امریکا ،اسرائیل اور ایران آمنے سامنے ،سخت اعلانات

ٹرمپ کا پھر بھارت کے گرنے والے طیاروں تذکرہ،تیل و گیس کی قیمتوں میں کمی کا بھی بتادیا

واشنگٹن:امریکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف مزید سخت اور تیز رفتار فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جسے خطے کی بدلتی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایسے آپشنز تیار کیے ہیں جن کے تحت ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ان ممکنہ حملوں کا مقصد یا تو جاری سفارتی تعطل کو ختم کرنا ہے یا کسی بڑی جنگ کے خاتمے سے قبل ایران کو فیصلہ کن دباؤ میں لانا ہے۔میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک متبادل منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر کنٹرول حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں بحری آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Exit mobile version